کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر کولکتہ میں ہزاروں افراد نے مودی سرکار کے جنگی جنون کیخلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انتہا پسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے حکومت سے نفرت کی سیاست بند کرنے اور پاکستان سے سفارتکاری کے ذریعے تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔جنگ کے خلاف اور امن کے حق میں نکلنے والوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے حملہ کیا، مظاہرین کو دھکے دیے، مار پیٹ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔