24 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکانز فلم فیسٹیول اختتامی تقریب سے پہلے بحران کا شکار

کانز فلم فیسٹیول اختتامی تقریب سے پہلے بحران کا شکار


کانز فلم فیسٹیول اختتامی تقریب سے پہلے بحران کا شکار ہوگیا، جس کی وجہ بجلی کی بندش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ 24 مئی کی صبح ایوارڈ تقریب منعقد ہونا تھی، لیکن شہر کانز کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

بجلی کی بندش سے کانز فیسٹیول کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، خاص طور پر دی ماسٹر مائنڈ پریس کانفرنس جو تھوڑی دیر بعد شروع ہونا تھی کہ بجلی چلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی بندش سے متعدد سینما گھروں میں فلمیں بیچ میں رک گئیں، مشہور شخصیات کو انٹرنیٹ کی رسائی یقینی بنانے کےلیے فیسٹیول کے مرکزی مقام تک جانا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال بجلی بندش سے کانز اور اس سے ملحقہ علاقے متاثر ہیں، جس کی بحالی کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

کانز فیسٹیول کے منتظمین نے کہا کہ اگرچہ بجلی بندش بڑا مسئلہ تھا لیکن تقریب کو منصوبے کے مطابق جاری رکھا ہے، فلموں کی نمائش تاحال معطل ہے، جسے جلد دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات