39 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈیوڈ وارنر پاکستان آکر خوش، دوبارہ سپر لیگ کھیلنے کے خواہش مند

ڈیوڈ وارنر پاکستان آکر خوش، دوبارہ سپر لیگ کھیلنے کے خواہش مند


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ایلیمنیٹر میں توقع کے مطابق نتیجہ نہ آ سکا، لیکن اس ٹیم پر فخر ہے۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ آئندہ بھی کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنرکہتے ہیں پاکستان آکر ان کا دل بہت خوش ہوا اور وہ آئندہ بھی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ ایلیمنیٹرز میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کر دیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے۔ وہ پہلے غیر ملکی کھلاڑی تھے، جنہوں نے پی ایس ایل ری شیڈول ہونے پر پاکستان واپسی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات