پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )پاکستان سے پارلیمانی وفد کی یورپ آمد سے قبل ہی پی ٹی آئی فرانس نے بانی چیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی، پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی خلاف وریوں کے خلاف یورپی پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کےلئے فرانسیسی پارلیمنٹ ارکان سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا ،اس سلسلے میں سینئر رہنماؤں یاسر قدیر ، راجہ طاہر سووال کی زیر قیادت دس رکنی وفد نے فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ، ڈپٹی جیروم لیگاورے سے تفصیلی اور تعمیری ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، موجودہ حکومت کے غیر آئینی اقدامات اور عمران خان اور پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کی غیر منصفانہ قید کے بارے میں آگاہ کیا۔