24 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومقومی خبریںٹریفک قوانین توڑنے والی 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے...

ٹریفک قوانین توڑنے والی 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں


—فائل فوٹو

کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ہزاروں موٹر سائیکلز، ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں خستہ حال، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز، موٹر سائیکل سواروں اور غیر قانونی تبدیلیوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کریک ڈاؤن کے دوران 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔

فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے والی 4 ہزار 692 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کی فٹنس معطل کی گئی ان کی تعداد 676 ہے۔

اس کے علاوہ 160 خستہ حال بوسیدہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کر دیے گئے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی اضافی سیٹوں والے رکشوں کی آمد و رفت پر 15 اپریل سے 14 جون 2025ء تک پابندی نافذ کی گئی ہے۔

اس ضمن میں اضافی سیٹوں والے 15 ہزار 923 رکشوں کے چالان کیے گئے اور 142 ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات