پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے “16 گھنٹے میں جنوبی ایشیاء کی تاریخی تبدیلی” کے عنوان سے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے غلط اندازے تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی، پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہے کیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہو چکا ہے، 10 مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔
رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ چین، ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دریائے سندھ کے پانی کے معاہدے پر قانونی حکمتِ عملی کا استعمال کیا جائے اور بھارت کے آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے۔
سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے پائلٹوں کی مہارت اور تربیت برتری کی وجہ بنی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت کا توازن بحال کیا، چین اب مسئلہ کشمیر کا عملی طور پر فریق بن چکا ہے۔