24 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمحمد یونس کے مستعفی ہونے کی اطلاعات پر بڑا بیان سامنے آگیا

محمد یونس کے مستعفی ہونے کی اطلاعات پر بڑا بیان سامنے آگیا


بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے مستعفی ہونے کی اطلاعات پر بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔

مشیر منصوبہ بندی وحید الدین محمد نے کہا کہ محمد یونس نے جانے کا نہیں کہابلکہ عبوری حکومت کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے تک ہم کہیں نہیں جا رہے، تمام مشکلات اور رکاوٹوں پر قابو پا لیں گے۔

اس سے پہلے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی صدارت میں عبوری کونسل کا اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں حکومت کو بنیادی ذمہ داریوں انصاف، اصلاحات اور انتخابات میں درپیش رکاوٹوں اور مشکلات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس دوران ملک کی سیاسی جماعتوں سے رابطوںاور حکومتی کارکردگی سے متعلق تحفظات دور کرانے پر بھی بات ہوئی۔

اجلاس میں شکست خوردہ قوتوں کی شہ یا کسی غیرملکی سازش کے تحت ذمے داریوں کی ادائیگی سے روکنے پر عوام کو اعتماد میں لینے اور عوام کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات