40.5 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومغزہ لہو لہوسونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد اضافہ

سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد اضافہ


عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 357 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 100روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 42 روپے اضافے سے 3 ہزار 508 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 36روپے کے اضافے سے 3ہزار 007روپے کی سطح پر آگئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات