پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
ادھر سونے کی عالمی مارکیٹ میں ریٹ میں فی اونس پر 31 ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 3 ہزار 357 ڈالرہوگئی ہے۔
گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔