35 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، امریکا

سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، امریکا


کراچی(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے حالانکہ کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔ غزہ جنگ اور دو ریاستی حل کی عدم موجودگی بڑی رکاوٹیں ہیں، امریکی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ میں مارکو روبیو نے اشارہ دیا ہے کہ2025کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں، میرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل دونوں اب بھی معاہدے کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن غزہ جنگ اور دو ریاستی حل کی عدم موجودگی بڑی رکاوٹیں ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات