28 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومتعلیم اور صحتسرکاری اسکولوں کے طلباء کی آنکھوں کا معائنہ کرانے کا فیصلہ

سرکاری اسکولوں کے طلباء کی آنکھوں کا معائنہ کرانے کا فیصلہ


—فائل فوٹو

محکمۂ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے طلباء کی آنکھوں کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو اسکولوں میں تعاون کی ہدایت کےلیے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں آنکھوں کے معائنے کے لیے این جی او کو این او سی دے دی گئی ہے۔

محکمۂ تعلیم سندھ کا مراسلے میں کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں طلباء کی آنکھوں کی اسکریننگ اور عینک کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف ایڈوائزر کریکیولیم ونگ ڈاکٹر فوزیہ خان کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے بچوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکولوں کے سربراہان تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بچے بینائی سے محرومی سے بچ سکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات