راولپنڈی میں پانی کی قلت بحران میں تبدیل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے پیر کو پانی نہ ملنے پر سڑک مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کینٹ کے علاقوں احمد آباد، قائد اعظم کالونی میں پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج شہری سڑکوں پر نکل آئے سڑک بلاک کئے رکھی پانی نہ ملنے پر پیر کو روز مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں نے پانی کے خالی برتن اٹھا رکھے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں پانی نہیں مل رہا اور انکا دیرینہ مسئلہ کوئی حل نہیں کررہا اس لیے پیر کے روز روڈ مکمل طور پر بند کردیں گے۔
احمد آباد ، قائد اعظم کالونی کے علاقے کنٹونمنٹ کا حصہ ہیں احتجاج کرنے والے شہریوں کی جانب سے پانی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
احتجاج کرنے والوں نے کچھ وقت روڈ بلاک رکھنے کے بعد مسئلہ حل نہ ہونے پر پیر کو احتجاج کرنے روڈ بلاک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔