40.5 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحسن رحیم کا پہلے شادی کا اعلان پھر انکار، ماجرا کیا ہے؟

حسن رحیم کا پہلے شادی کا اعلان پھر انکار، ماجرا کیا ہے؟


— فائل فوٹو

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے شہرت حاصل کرنے والے، نئی نسل کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگرز حسن رحیم نے کچھ عرصہ قبل خاموشی سے شادی کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنی بات سے یوٹرن لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد گلوکار نے سب کی توجہ اس وقت اپنی جانب مبذول کروالی جب انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ابھی بھی کنوارا ہوں‘۔ اس کے ساتھ ہی ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل حسن رحیم نے ایک تصویر کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں اور ہماری شادی کی تصاویر بغیر اجازت شیئر نہ کی جائیں۔

تاہم اب انہوں نے مذکورہ تصویر کی مکمل ویڈیو شیئر کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو ہے اور گلوکار کی جانب سے شادی کا اعلان پبلی سٹی اسٹنٹ تھا۔

حسن رحیم کی جانب سے شادی کے اعلان سے یوٹرن کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کئے جبکہ اداکار عثمان خالد بٹ نے لکھا کہ بغیر دھلے ہوئے بالوں کو دیکھ کر مجھے تو پہلے ہی اندازہ ہوگیا تھا یہ خبر سچی نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات