39 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارتی خاتون کرکٹر اور ڈی ایس پی دیپتی کو دوست نے چونا...

بھارتی خاتون کرکٹر اور ڈی ایس پی دیپتی کو دوست نے چونا لگادیا


نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارت کی ویمن کرکٹر اور یوپی کی ڈی ایس پی دیپتی شرما کو ان کی دوست نے 25 لاکھ سے زائد کا چونا لگادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ دیپتی شرما کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ آروشی نے ان کے آگرہ میں موجود فلیٹ میں گھس کر سونے اور چاندی کی جیولری سمیت 2 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی سمیت قیمتی سامان بھی چوری کرلیا۔ 27 سالہ آروشی یوپی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکی ہیں۔ دیپتی کے بھائی سمت شرما کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ایک ہی ٹیم میں کھیلنے کی وجہ سے دونوں میںدوستانہ تعلقات قائم ہوگئے تھے ۔ میری بہن کو 2 سال کی مدت میں 25 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ دوسری جانب آروشی ان الزامات پر بات کرنے سے انکار کردیاہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات