23 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی بوکھلاہٹ، ہیلتھ ورکر کو پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام لگاکر پکڑ...

بھارتی بوکھلاہٹ، ہیلتھ ورکر کو پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام لگاکر پکڑ لیا


فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے گجرات سے ایک ہیلتھ ورکر کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

اے ٹی ایس افسر کے مطابق ملزم کی شناخت سہ دیو سنگھ گوہل کے نام سے ہوئی ، وہ’ کچھ‘ کا رہائشی ہے اور بطور ہیلتھ ورکرکام کرتا ہے، جس نے پاکستانی ایجنٹ کو بھارت سے متعلق حساس معلومات فراہم کی۔

حکام نے الزام لگایا کہ جولائی 2023ء میں گوہل کا واٹس پر بھردواج نامی خاتون سے رابطہ ہوا، جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ وہ پاکستانی ایجنٹ تھی۔

اے ٹی ایس افسر کے مطابق خاتون کا واٹس ایپ جس نمبر پر تھا، اس کا سم کارڈ بھی گوہل نے اپنے شناخت پر نکلوایا تھا، گوہل کا موبائل فون فارنزک کےلیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف درج مقدمے میں بھارتی فوجداری قوانین کی دفعات بھی شامل ہیں۔

بھارت پہلگام حملے کے بعد پاکستان کےلیے جاسوسی کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کرچکا ہے، جن میں نمایاں نام یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات