24 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومغزہ لہو لہوایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2...

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، کرنسی و موبائل فونز برآمد



کراچی:

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور اسمگل شدہ موبائل فونز کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کیاگیا جن سےلاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد ہوئے۔

مذکورہ کارروائیاں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے اسٹار سٹی مال، صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر کیں، چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان غیر قانونی ذریعوں سے بیرون ملک رقم بھیجنے میں ملوث ہیں۔

اس کے علاوہ ملزمان نان کسٹم یا پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے، چھاپے کے دوران ملزمان سے  192 اسمارٹ موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ 5 لاکھ روپے سے زائد کا کیش بھی برآمد کیاگی۔

ملزمان سے حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کی گفتگو کے ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان سے رجسٹرز جن میں موبائل فونز کی خریداری کے ریکارڈ اور مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے تبادلے کے حوالے سے ریکارڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔

اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات