25 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومغزہ لہو لہوایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ...

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار



کراچی:

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انسانی اسمگلرکو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کی گرفتاری دالبندین شہر سے عمل میں آئی،ملزم کی شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ می ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے،ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث رہا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا،اس کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا۔

ملزم سے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے،اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات