39 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاب تک کتنے عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں؟

اب تک کتنے عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں؟


تصویر بشکریہ سعودی میڈیا

رواں سال حج کی ادائیگی کےلیے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعداد سامنے آگئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق فضائی، زمینی اور سمندری داخلی راستوں سے 21 مئی 2025 تک 7 لاکھ 55 ہزار 344 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے مطابق 7 لاکھ 25 ہزار 297 عازمین ایئرپورٹس، 27 ہزار 225 زمینی اور 2 ہزار 822 عازمین سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے۔

سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کےلیے طریقہ کار کو آسان بنانے کےلیے تمام وسائل متحرک ہیں، تمام داخلی پوائنٹس پر ایک سے زیادہ زبانیں سمجھنے والا عملہ بھی موجود ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات