پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں طوفان سے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں آندھی و طوفان میں 8 شہری جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ جہلم میں 3، راولپنڈی، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور لوگوں کے غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث واقع ہوئی ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔