25 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومغزہ لہو لہوآئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پاور...

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کردیا


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال2025-26 کے وفاقی بجٹ میں پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آمدن بڑھائی جائے، اخراجات میں اضافہ کے باعث پرائمری بیلنس کے ہدف حاصل نہیں ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے زور دیا جارہا ہے کہ وزارت توانائی کو گردشی قرضہ روکنے کے لیے اقدام اٹھانے چاہیں اور پاور سیکٹر کو اضافی سبسڈی نہیں دینی چاہیئے اور اگلیبجٹ میں مختص توانائی شعبے کیلئے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال گردشی قرضہ میں اِن فلو 170 ارب روپے تک محدود کرنا ہدف ہے، پاور سیکٹر کے نئے گردشی قرضہ کو اضافی سبسڈی دے کر کلئیر کرنے پر بات چیت ہوئی ہے، اہم اخراجات کیلئے اضافی بجٹ مختص کرنے پر پاور سیکٹر کیلئے اضافی سبسڈی ختم ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ٹیرف ریشنلائزیشن ہوگی، انڈسٹری کے لیے بجلی سستی نہیں کی جائے گی، ٹیرف ریشنلائزیشن کیلئے ورکنگ جولائی سے پہلے کر کے فائنل تخمینہ لگایا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات