وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ہوا۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 104 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 96 ارب کے 3 بڑے منصوبے قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کو بھجوادیے گئے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 8 ارب روپے کے 4 منصوبے اور صنعت و تجارت کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق 1000 سلائی یونٹس فیز 2 کی منظور ی دی گئی، جس کی لاگت 1 اعشاریہ 95 ارب روپے ہوگی جبکہ ایس ایم ای فیسیلیٹیشن سینٹرز کی زمین خریداری کےلیے سوا ارب منظور کیے گئے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی پہلی قمری گاڑی منصوبے کےلیے 2 اعشاریہ 53 ارب منظور کیے گئے ہیں جبکہ پاکستانی انسان بردار خلائی مشن منصوبے کی لاگت 2 اعشاریہ 24 ارب روپے ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق سانگھڑ تا روہڑی سڑک کا 36 اعشاریہ 91 ارب اور روہڑی تا گڈو بیراج نئی سڑک کے منصوبے ایکنک کو ارسال کیے گئے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق مہران ہائی وے نواب شاہ تا راجن پور 2 رویہ بنانے کا 41 ارب روپے کا منصوبہ بھی ایکنک کو ارسال کیا گیا ہے۔
دوران اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبوں کی لاگت مارکیٹ ریٹس کے مطابق کرنے کی ہدایت کی۔