کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ سے شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ جمعے کو اپنا دوسرا کوالیفائر کھیلے گی۔ اس سے قبل اس کو بڑا دھچکا لگا ہے ، انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز پی ایس ایل چھوڑ کر واپس انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایلکس ہیلز دوست کی شادی میں شرکت کیلئے گئے ہیں ۔ ادھر بنگلہ دیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین نے قومی ذمہ داری مکمل کرنے کے بعد لاہور قلندرز اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرلیاہے۔