33 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام، امریکا کی جانب سے سوڈان پر...

کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام، امریکا کی جانب سے سوڈان پر پابندیاں عائد


امریکی حکومت نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں سوڈان کی برآمدات پر  مزید پابندی لگادیں گے اگر سوڈان نے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال ترک نہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے خانہ جنگی کے وران کیمیائی ہھتیاروں کے استعمال کا الزام لگا کر افریقی ملک سوڈان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ سوڈان کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روک دے اور کیمیائی ہتھیاروں کے عالمی کنونشن کی جانب سے لگنے والی ذمہ داریوں کے پابندی کرے۔

ترجمان ٹیمی بروس نے مزید کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے سوڈان بھیجے جانے والی بر آمدات کو بھی روکا جائے گا اگر سوڈانی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھا۔

بتاتے چلیں سوڈانی حکومت اور آر ایس ایف نامی تنظیم کے درمیان اپریل 2023ء سے خانہ جنگی کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور ایک کروڑ 30 لاکھ افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات