بھارتی شہر کولکتہ میں ہزاروں افراد نے مودی سرکار کے جنگی جنون کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انتہا پسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے حکومت سے نفرت کی سیاست بند کرنے اور پاکستان سے سفارت کاری کے ذریعے تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
جنگ کے خلاف اور امن کے حق میں نکلنے والوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے حملہ کیا، مظاہرین کو دھکے دیے، مار پیٹ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
ریلی کے شرکاء نے بی جے پی کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔
کچھ روز پہلے ہونے والے احتجاج کی کال بھارت کی کمیونسٹ پارٹیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے دی گئی تھی۔