37 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتکراچی کے نجی اسپتال میں روز کورونا کے 8 سے 10 مثبت...

کراچی کے نجی اسپتال میں روز کورونا کے 8 سے 10 مثبت کیسز دیکھنے کو مل رہے ہیں: ڈاکٹر جاوید خان


—فائل فوٹو

نجی اسپتال کے سانس کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ ہفتے سے روز کورونا کے 8 سے 10 مثبت کیسز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے کیسز دنیا بھر میں رپورٹ ہو رہے ہیں، بہت سے مریض ایسے ہیں جن کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔

ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا تھا کہ اسپتال آنے والے مریضوں کی حالت بہتر ہے، کورونا کی علامات میں بخار، کھانسی، نزلہ اور جسم درد شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر مریضوں کو سانس لینے میں دشواری بھی ہوتی ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بخار یا کھانسی کی شدت بڑھنے کی صورت میں فوراً ٹیسٹ کروائیں۔

دوسری جانب ڈاؤ اسپتال کے حکام نے کہا کہ ڈاؤ اسپتال میں بھی کورونا کی علامات کے ساتھ روز 8 سے 10 مریض آرہے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ جناح اور سول اسپتال ایمرجنسی میں سانس کے امراض میں مبتلا یومیہ 50 سے زائد مریض آتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات