اسلام آباد میں چکری کے قریب دو گاڑیوں سے 2 ہزار کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت اسلام آباد لے جایا جا رہا تھا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مضرِ صحت گوشت تلف کردیا گیا جبکہ ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔