امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یکم جون سے یورپی یونین کی اشیا پر براہ راست 50 فیصد ٹیرف کی سفارش کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین تجارت پر امریکا سے فائدہ اٹھانے کے بنیادی مقصد کیلئے بنائی گئی تھی۔ تجارت پر یورپی یونین سے نمٹنا بہت مشکل رہا ہے۔