وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او مشرقی بحیرہ روم کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی سے ملاقات جس میں علاقائی سطح پر صحت کی ترجیحات، چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان ڈبلیو ایچ او کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں فریقین کا صحت کے شعبے کو جدید خطوط استوار کرنے کیلیے قریبی شراکت داری کو وسعت دینے پر اور مؤثر ریگولیٹری فریم ورک، ٹیلی میڈیسن، مصنوعی ذہانت اور دیگر نئی ٹیکنالوجی کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملاقات کا مقصد عوام کو بہتر، مؤثر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ھے۔ صحت کے شعبے میں ڈبلیو ایچ کی خدمات قابل تحسین ہیں جبکہ پاکستان عالمی اداروں کے تعاون سے قومی صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات مستقبل کی مضبوط شراکت داری کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگی۔
دوسری جانب ڈاکٹر حنان بلخی نے پاکستان کی صحت عامہ کے شعبے میں کوششوں کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔