33 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوسیم اکرم نے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز پر تنقید کیوں کی؟

وسیم اکرم نے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز پر تنقید کیوں کی؟


— فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمنیٹر میچ کے دوران لاہور قلندرز پر تنقید کی۔

وسیم اکرم ایلیمنیٹر میچ میں کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی خراب فیلڈنگ دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے۔

اُنہوں نے حارث رؤف اور محمد نعیم کو ڈیوڈ وارنر کے 2 آسان کیچ چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق کرکٹر نے لائیو کمنٹری کے دوران اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے غصے سے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ یہ قابل قبول نہیں، یہ تو کلب کرکٹ کا معیار بھی نہیں ہے، فیلڈرز انتہائی سست نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے خراب فیلڈنگ کے باوجود بھی بہتر بولنگ اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے روایتی حریف کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات