کراچی:
نیو کراچی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیکٹر 11/D، سیون ڈے چرچ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، زخمی ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک گروپ کا اہم کارندہ گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت 32 سالہ محمد شبیر ولد گلزار احمد کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، دو موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔