33 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومغزہ لہو لہونجی اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی...

نجی اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین حج کیلئے جائیں گے، وفاقی وزیرمذہبی امور



اسلام آباد:

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ رواں برس نجی حج اسکیم کے تحت رواں برس 25 ہزار عازمین جاسکیں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد میں سیکریٹری وزارت مذہبی امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تک حج کے حوالے سے جو ہوچکا ہے وہ بتانا چاہتا ہوں، حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی اور میں نے مارچ میں وزارت کا چارج سنبھالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ سعودی عرب جاکر انتظامات دیکھے ہیں، سرکاری اسکیم کا مکمل کوٹہ استعمال ہو رہا ہے، نجی اسکیم کے پیسے بروقت ٹوور آپریٹرز نہ بھیج سکے، نجی اسکیم میں سعودی عرب کے احکامات پر عمل نہیں کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن کے حوالے سے ٹوورآپریٹرز نے سستی دکھائی، سعودی حکومت نے دو ہزار کوٹہ والی کمپنیوں کو ہی کوٹہ دینے کا طے کیا، ہوپ نے 41کلسٹر بنائے، ہوپ نے 14 فروری تک 25 فیصد رقم کرانا تھی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ 14 فروری تک بہت کم رقم جمع کرائی گئی، 48 گھنٹے اضافی دیے گئے تو پھر بھی 10 ہزار مزید کی رقم جمع ہوئی، سعودی عرب سے وزیر خارجہ نے رابطہ کیا تو پاکستان سمیت باقی مسلم ممالک کو 10 ہزار کا حج کوٹہ ملا، 25 ہزار عازمین حج اس سال نجی اسکیم کے تحت جاسکیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات