37 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقلندرز کا دھمال، کنگز کے پیروں سے زمین کھینچ لی، پہلا ایلی...

قلندرز کا دھمال، کنگز کے پیروں سے زمین کھینچ لی، پہلا ایلی منیٹر لاہور کے نام


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کا سفر اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا۔ جمعرات کو کھیلے گئے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندر نے دھمال کرتے ہوئے کراچی کنگز کے پیروں سے زمین کھینچ لی۔ ہوم ٹیم نے اہم میچ دل چسپ اور سخت مقابلے کے بعد 6 وکٹ سے جیت کر کنگز کو ایونٹ سے باہر کردیا ۔ فاتح ٹیم جمعے کواسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔ پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی ہے۔ جمعرات کے میچ میں کراچی کے بیٹرز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، جو لاہور قلندر نے 4 وکٹ پر 191 رنز بناکر حاصل کرلیا۔ فاسٹ بولر حارث رئوف کی تین وکٹوں کے بعد عبداللہ شفیق اور فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ سے یقینی بنائی۔ قلندر کی جانب سے فخر زمان نے دلکش اننگز کھیلی، انہوں نے 28 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 47رنز بنائے ، محمد نعیم 14رنز بناکر آئوٹ ہوئے، عبد اللہ شفیق نے اپنے اسٹائل کے برخلاف نہایت تیز رفتار اننگز سے قلندر کو کے سفر کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے65رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چوکے اورپانچ چھکے بھی لگائے، کوشل پریرا 30رنز بناکر آئوٹ ہوئے، بھانوکا راجا پکشے نے 23 اور آ صف علی ایک رن پر ناٹ آئوٹ رہے۔ حسن علی نے37 رنز کے عوض دو جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 190 رنز بنائے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 52 گیندوں پر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، خوش دل شاہ دوسرے نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے27رنز بنائے، انہوں نے14گیندوں کی جارحانہ اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے بھی لگائے، عرفان خان 18، ٹم سائفرٹ اور محمد نبی 16،16، سعد بیگ 11 جبکہ جیمز وینس 4 اورعباس آفریدی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حسن علی بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے ، میر حمزہ نے 2 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے35رنز کے عوض تین وکٹ لئے، کپتان شاہین آفریدی نے 2، زمان خان، شکیب الحسن اور محمد نعیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات