33 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفرحان سعید کا نیا روپ ’شمشیر‘ توجہ کا مرکز بن گیا

فرحان سعید کا نیا روپ ’شمشیر‘ توجہ کا مرکز بن گیا


—فائل فوٹو

فرحان سعید کی نئی ڈرامہ سیریل ’شمشیر‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔جس میں معروف اداکار ایک نئے اور جرأت مند کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

جاری کردہ پوسٹر میں ان کا منفرد روپ اور گہرے جذبات سے بھرپور انداز دکھائی دے رہا ہے۔

فرحان سعید جو ’سنو چندا‘، ’اڈاری‘ اور ’میرے ہمسفر‘ جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت پا چکے ہیں، اب ’شمشیر‘ میں ایک نیا تخلیقی چیلنج قبول کر رہے ہیں۔

—ریلیزڈ پوسٹر
—ریلیزڈ پوسٹر

سیریز ایک جذباتی اور سنجیدہ کہانی پیش کرتی ہے جو ان کے مداحوں کو ان کے فن کا نیا پہلو دکھائے گی۔

یہ سیریز معروف پروڈیوسر نینا کاشف اور ٹپمیڈ کی مشترکہ پیشکش ہے۔

نینا کاشف ماضی میں ’ہم سفر‘ اور ’باغی‘ جیسے پروجیکٹس کی پروڈکشن کر چکی ہیں اور وہ ایک بار پھر گہرے موضوعات اور طاقت ور بیانیہ کے امتزاج سے شاندار کہانی لے کر آ رہی ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری شہرزاد شیخ نے کی ہے، جو ’دلِ مومن‘، ’یحییٰ‘ اور ’مقدر‘ جیسے کامیاب پروجیکٹس کی ہدایت کارہ رہی ہیں، ان کا اندازِ ہدایت ایک مضبوط کہانی کو بصری خوبصورتی اور جذباتی گہرائی کے ساتھ پیش کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات