32 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںفائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، محمد عامر

فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، محمد عامر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، اسی وجہ سے دباؤ ہوتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد عامر نے کہا کہ ہر ٹیم کا فائنل میں پہنچنا خواب ہوتا ہے، اس مرتبہ ہم فائنل کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے ہم فائنل جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فائنل نارمل میچ نہیں ہوتا یہ ایک مختلف مقابلہ ہوتا ہے، فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، جس کی وجہ سےدباؤ ہوتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے لیف آرم فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ خرم شہزاد اچھی بولنگ کررہے ہیں، ڈومیسٹک سے سیکھ کر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے متعلق اندازہ لگانا چاہیے کہ کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں، لاہور ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، یہ ہمارے لیےخوش قسمت رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات