میانوالی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، مارے گئے دہشت گردوں سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد ملا ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔