33 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومجرم و سزاسونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ و غیر قانونی کاروبار میں...

سونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ و غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار



کراچی:

سونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ کے علاوہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں صدر کے علاقے میں کارروائی  کرتے ہوئے سونے کی سلاخوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت و خریداری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار  کیا۔

ملزمان بیرون ملک حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگیاں کرنے میں ملوث تھے ۔ ملزمان کی تحویل سے 11,58,62,000روپے اور سونے کی 10 تولہ وزنی سونے کی 17اینٹیں برآمدکرلی گئیں۔

چھاپا مار کارروائی کے دوران سونے کے اندراج سے متعلق رجسٹر اور پیڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ناصر کھتری، رفیق کھانانی، نوید اسلم، سعید اللہ اور عرفان رحمت اللہ شامل ہیں ۔

ملزمان کے خلاف کارروائی فارن ایکسچینج ریگولیشن (RA) 2 کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقدمہ نمبر 19/2025 کسٹمز ایکٹ 1969 اور ایف ای آر (ترمیمی) ایکٹ 2020 کی دفعات کے تحت 07 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 2 مفرور ملزمان سلیم اور باسط اکبانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات