30 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسلمان خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی...

سلمان خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی عورت گرفتار


ممبئی پولیس نے کھار کے علاقے سے ایک عورت کو گرفتار کیا ہے جو باندرہ میں واقع بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی مسلسل کوشش کر رہی تھی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ کی پولیس نے اس عورت کو حراست میں لیا اور اس وقت اس سے تفتیش جاری ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس عورت نے ہائی سیکیورٹی بلڈنگ میں داخل ہونے کی متعدد کوششیں کیں، جس کے سبب اداکار کی حفاظت اور پرائیوسی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا۔ 

اس سے قبل 20 مئی کی شام ساڑھے سات بجے قریب 23 سالہ شخص جیتندرا کمار، سلمان خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ میں داخل ہونے کے دوران پکڑا گیا۔

وہ صبح پونے دس بجے سلمان خان کے گھر کے قریب چہل قدمی کرتا نظر آیا، جس پر ایک پولیس افسر نے اسے وہاں سے جانے کو کہا، جس پر اس نے اپنا سیل فون غصے میں زمین پر دے مارا۔ 

تاہم شام کو اس نے وہیں رہنے والے ایک شخص کی کار استعمال کرتے ہوئے پھر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اسے پکڑ کر باندرہ پولیس کے حوالے  کر دیا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 اپریل کو سلمان خان کے گھر کے باہر دو افراد نے فائرنگ کی تھی اور بعد میں گجرات سے گرفتار کرلیے گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات