39 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجولین اسانج کی کانز فیسٹیول میں غزہ کے شہید بچوں کے نام...

جولین اسانج کی کانز فیسٹیول میں غزہ کے شہید بچوں کے نام والی ٹی شرٹ پہن کر شرکت


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے فرانس میں کانز فلم فیسٹیول میں غزہ کے شہید بچوں کے ناموں والی ٹی شرٹ پہن کر اسرائیل کے ظلم کا پردہ چاک کر دیا۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی کانز فلم فیسٹیول میں شاندار انٹری نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ جب وہ ایک سفید ٹی شرٹ پہن کر ریڈ کارپٹ پر نمودار ہوئے جس پر غزہ میں شہید ہونے والے 4 ہزار 986 فلسطینی بچوں کے نام درج تھے۔

واضح رہے کہ جولین اسانج قید سے رہائی کے بعد پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آئے ہیں، وہ امریکی فلم ساز یوجین جریکی کی دستاویزی فلم دی سکس بلین ڈالر مین کی پروموشن کےلیے شریک ہوئے۔

شرٹ کے اگلے حصے پر فلسطینی بچوں کے نام درج تھے، پچھلے حصے پر “اسرائیل کو روکو” کا نعرہ نمایاں طور پر لکھا تھا۔

فلم دی سکس بلین ڈالر مین جولین اسانج کی زندگی، وکی لیکس کے انکشافات اور ان کی رہائی کےلیے چلائی گئی عالمی مہم پر مبنی ہے۔

یہ فلم دکھاتی ہے کہ کیسے خفیہ دستاویزات کو منظر عام پر لا کر اسانج نے دنیا بھر میں سیاسی بھونچال پیدا کر دیا تھا۔

کانز فلم فیسٹیول حالیہ برسوں میں صرف فلمی چمک دمک تک محدود نہیں رہا، بلکہ یہ سیاسی بیانات اور عالمی احتجاج کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

اسی فیسٹیول کے دوران فلمی صنعت کے کئی افراد کی جانب سے ایک خط پیش کیا گیا، جس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسنیہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات