سندھ اسمبلی میں پانی اور لوڈ شیڈنگ کی گونج مسلسل دوسرے روز بھی سنائی دی۔
ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کو پانی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان شارق جمال اور عامر صدیقی نے کراچی میں پانی کے بحران پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
عامر صدیقی نے کہا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے وزیرِ بلدیات کو خطوط لکھے مگر وہ فون ہی نہیں اٹھاتے۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیرِ پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے سندھ پبلک پرائیوٹ ترمیمی بل اور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ترمیمی بل پیش کیے جنہیں منظور کر لیا گیا۔