36 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومغزہ لہو لہوایف آئی اے، بختیار چنا، مسعود نعیم، سمیع الرحمن کی ڈائریکٹر کے...

ایف آئی اے، بختیار چنا، مسعود نعیم، سمیع الرحمن کی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی



اسلام آباد:

ایف آئی اے کے 3 افسران کو گریڈ 20 میں ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ، ترقی پانے والوں میں بختیار احمد چنا، مسعود نعیم اور سمیع الرحمن جامی شامل ہیں.

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل کی منظوری سے ایف آئی اے میں دس افسران کے تقررو تبادلے بھی کیے گیے ہیں.

ان افسران میں محمد بہرام خان ( پولیس گروپ ۔گریڈ 19 ) ڈائریکٹر بلوچستان تعینات ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود کو بہاولپور سے فیصل آباد ،ڈپٹی ڈائریکٹر رب نواز کو ایف آئی اے اکیڈمی سے بہاولپور تبادلہ کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا

ڈپٹی ڈائریکٹر سراج الدین کو ہیڈ کواٹر سے ایف آئی اے اکیڈمی ،ڈپٹی ڈائریکٹر جمال احمد کو ہیڈ کواٹر سے ایف آئی اے اکیڈمی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض خان کو کاونٹر ٹیرارزم ونگ سے اینٹی منی لانڈرنگ سیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر حسن سجاد کو اینٹی منی لانڈرنگ سے کاونٹر ٹیرارزم ونگ، ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد کو اینٹی کرپشن بلوچستان سے انسانی سمگلنگ سیل لاہور تبدیل کیاگیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات