24 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران امریکا جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز

ایران امریکا جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز


ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کے مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف—فائل فوٹوز

روم میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز ہو گیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔

ایران کی نمائندگی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا کی نمائندگی مشرقِ وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای ایران امریکا جوہری مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امکان ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ آگے کیا ہوگا؟ ایران کے یورینیئم کی افزودگی کے حق کا انکار کرنا بڑی غلطی ہے، امریکا کو احمقانہ بیانات دینے سے باز رہنا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات