39 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانگلینڈ کے تین وکٹ پر 498 رنز، زمبابوین بولنگ تباہ

انگلینڈ کے تین وکٹ پر 498 رنز، زمبابوین بولنگ تباہ


ناٹنگھم (جنگ نیوز) انگلش بیٹرز نے زمبابوے کیخلاف واحد ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان بولنگ کو تار تار کردیا۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جسے تین بیٹرز نے سنچریاں اسکور کرکے غلط ثابت کردیا، کھیل ختم ہونے پر ہوم سائیڈ کا اسکور تین وکٹ پر 498 رنز تھا۔ بین ڈکٹ نے 134 گیندوں پر 140 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ زیک کراؤلی نے 124 رنز بنائے۔ اوپنرز نے انگلینڈ کو 231 رنز کا اسٹینڈ دیا۔ اولی پوپ نے 169 رنزبنائے اور ہیری بروک کے ساتھ 137 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ جو روٹ 34 رنز بنا کر واحد کھلاڑی تھے جو بلیسنگ موزاربانی کا شکار ہوئے۔ زمبابوے کے پیسر رچرڈ انگاروا کمر کی انجری کے سبب میچ نہ کھیل سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات