39 C
Lahore
Friday, May 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی کورئیر کمپنی کا طیارہ خطرناک حادثے سے بچ گیا

امریکی کورئیر کمپنی کا طیارہ خطرناک حادثے سے بچ گیا


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی کورئیر کمپنی کا طیارے خطرناک حادثے سے بچ گیا، پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو لینڈ کروالیا۔

امریکا کے نیو یارک ایئر پورٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکرانے کے باوجود طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک معروف کوریئر کمپنی کے طیارہ بوئنگ 767 ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکراگئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کے دوران جہاز کے فرسٹ آفیسر نے 5 سو فٹ کی بلندی پر 3 سفید پرندے دیکھے اور فوری چلایا، جس پر جہاز کے کپتان نے دھماکے کی آواز سنی اور جہاز نے جھٹکے کھائے، جہاز کا نظام آگ لگنے کا کاشن دینے لگا، اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے دائیں انجن میں آگ لگی ہوئی دیکھی، اس دوران دونوں پائلٹ نے یہ انجن بند کر کے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی تاکہ ایئر پورٹ پر لینڈ کر جائیں۔

خطرناک صورتحال کے باجود جہاز کا عملہ جہاز کو ایئر پورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا، جہاز میں سوار دونوں پائلٹ اور ایک مسافر کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں لگی۔

تاہم یہ پتہ چلا کے جہاز کے دونوں انجنوں میں پرندے پھنس گئے تھے، جس کی وجہ سے دائیں انجن میں آگ بھی لگ گئی تھی۔

2024ء میں نیو ارک ایئر پورٹ پر فضا میں جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 137 واقعات رپورٹ  ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات