35 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہانیہ عامر کی وائرل پولیس افسر شبانہ سے ملاقات

ہانیہ عامر کی وائرل پولیس افسر شبانہ سے ملاقات


—فائل فوٹوز

 معروف اداکارہ اور ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی نوجوان کی تلاش میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ویڈیوز سے مشہور پولیس افسر شبانہ جیلانی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ لمحے کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جب ان کی ملاقات انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی پولیس افسر شبانہ سے ہوئی، جو اونیجا رابسن کی ویڈیوز کے ذریعے مشہور ہوچکی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے ملاقات کو اعزاز قرار دیتے ہوئے شبانہ کی بہادری، جرات مندی اور سادگی کی تعریف کی۔

شبانہ جیلانی نے بھی اس ملاقات کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ ہانیہ عامر کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آتی ہیں، انہوں نے ہانیہ کو ایک محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کو خوشی کا باعث بتایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ملاقات کو خوب سراہا اور کہا کہ ایک مقبول اداکارہ کا ایک عام لیکن مثالی پولیس افسر سے اس انداز میں ملنا، معاشرتی ہم آہنگی اور حقیقی ہیروز کی حوصلہ افزائی کی بہترین مثال ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات