28 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںڈیوڈ وارنر کی لاہور کے رایا کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش...

ڈیوڈ وارنر کی لاہور کے رایا کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے سیزن 10 کے کپتان ڈیوڈ وارنر کی خواہش پوری ہوگئی۔

ڈیوڈ وارنر نے لاہور کے رایا گالف کلب میں گالف کھیلنے کی خواہش پوری ہونے پر کلب انتظامیہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیوڈ وارنر نے گالف کھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں، اُن کے ساتھ گالف کھیلنے کےلیے بین مک ڈرمت بھی موجود تھے۔

تصاویر کے کیپشن میں درج تھا کہ گالف کھیلنے میں مدد کرنے پر رایا کلب، پی سی بی اور سیکیورٹی کا شکریہ۔

انہوں نےمزید کہا کہ گالف کھیلنے کے لئے مدد کرنے اور جواب دینے پر سب کو سراہتا ہوں، ہمیں گالف کھیل کر بہت اچھا لگا۔

گزشتہ روز ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر گالف کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ کئی ہفتوں سے رایا میں گالف کھیلنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات