پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تناؤ کے باوجود دونوں ملکوں کے شہری محبت، پیار اور امن کےلیے پُراُمید ہوگئے۔
پاکستان اور بھارت کے شہری امن کی امید لیے چند روز پہلے لندن میں جمع ہوئے، شہریوں نے امن کے گیت گائے، ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا۔
لندن میں جمع ہونے والے شہریوں نے دونوں ممالک کے پرچم بھی لہرائے، جمع ہونے والوں میں خواتین اور ننھے بچے بھی شامل تھے۔