ہالی ووڈ کے شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز کی لندن میں ایک مووی اسکریننگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ نہایت تیزی سے پاپ کورن اپنے منہ میں ڈالتے نظر آ رہے ہیں، یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ اس ویڈیو میں 63 سالہ ٹام کروز لندن میں BFI IMAX میں مشن: امپوسبل ۔ فال آؤٹ کی اسکریننگ کے دوران پاپ کارن کے ایک بکیٹ سے پاپ کورن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
بعدازاں انھوں نے اس ویڈیو کے حوالے سے چٹ شو میں گفتگو کے دوران اس جانب توجہ دینے پر ہنسے اور تصدیق کی کہ وہ پاپ کورن کے بہت شوقین ہیں۔
جب ان سے غیر معمولی انداز میں پاپ کورن کھانے کا پوچھا گیا تو انھوں نے کہا: وہ جانتے ہیں کہ جب میں ایسی موویز دیکھنے جاتا ہوں تو میں پاپ کورن کھاتا ہوں۔