اسٹارز نے کوالیفائر میں چیلنجرز کو 5 رنز سے مات دے کر قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹرافی کے لیے اس کا مقابلہ ہفتہ کو کانکرزسے ہوگا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 8 وکٹوں پر134 رنز بنائے۔ طوبیٰ حسن 35، حورینہ سجاد 34 اور سدرہ نواز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ رامین شمیم نے14 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں چیلنجرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 128 رنز جوڑسکی۔
یسریٰ عامر نے 45 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔ نتالیہ پرویز نے 28 اور صدف شمس نے27 رنز اسکور کیے۔ناکام ٹیم کی آخری 6 کھلاڑی صرف 25 رنز جوڑ سکیں۔
فاطمہ زہرہ نے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیر آف دی میچ قرار پائیں۔
قبل ازیں قومی ویمن کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں کانکرز نے پی سی بی کے تحت پانچ ٹیموں کے درمیان ہونے والے 30 لاکھ روپے انعامی رقم کےایونٹ میں بہترنیٹ رن ریٹ کی بنیاد فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا تھا۔