28 C
Lahore
Thursday, May 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں...

شکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں تبدیل


کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ و گیت نگار شکیرا کے حالیہ کنسرٹ نے انکے مداحوں میں تشویش پیدا کردی، اس کی وجہ یہ اطلاعات ہیں جن میں کنسرٹ سے خسرے کی وبا کے پھوٹ پڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

48 سالہ شکیرا جنھوں نے اپنی شاندار لاطینی پاپ ہٹس سے شہرت حاصل کی، انھوں نے 15 مئی کو میٹ لائف اسٹیڈیم  نیو جرسی میں کنسرٹ منعقد کیا، تاہم کنسرٹ کے بعد ان کے مداحوں نے انٹرنیٹ پر اس حوالے سے لکھا: کنسرٹ جائیں اور بیمار ہوجائیں۔

ایک پرستار نے لکھا: گویا میرے پاس فکر کرنے کےلیے کافی چیزیں نہیں ہیں۔ ایک اور نے کہا: بہت شکریہ، اب ہم کنسرٹس میں بھی نہیں جا سکتے، آگے کیا ہوگا۔

نیو جرسی کے محکمہ صحت کی ایک پریس ریلیز کے مطابق 2010 کے ورلڈ کپ فٹبال کے واکا واکا سے ہٹ ہونے والی گلوکارہ کے کنسرٹ میں شرکت کرنے والے ایک شخص نے اسٹاف کے متعدد ارکان اور کنسرٹ کے شرکا کو  متعدی بیماری سے دوچار کیا ہو گا اور شام ساڑھے سات سے رات ایک بجے تک جو بھی اسٹیڈیم گیا ہوگا وہ بیماری کے وائرس سے متاثر ہوا ہوگا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات