امریکا میں انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکیورٹی گارڈ نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی ہے۔
سی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈکورٹرز کے باہر سے مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔
ترجمان سی آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا مرکزی دروازہ تاحکمِ ثانی بند کر دیا گیا ہے، ہیڈکوارٹرز آنے والے آج متبادل راستے استعمال کریں۔
ترجمان نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی تصدیق نہیں کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا میں سی آئی اے کے ہیڈکوارٹرز کے باہر آج صبح گارڈ نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی تھی۔